• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر چار بیکریز کو سیل

پشاور(وقائع نگار) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے علاقے ورسک روڈ اور کوہاٹ روڈ پر مضر صحت رنگوں کے استعمال اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر چار بیکریز کو سیل کردیا۔ کاروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی سہیل خان کی ہدایت پر کی گئی، جس کے دوران متعلقہ بیکریز کے پراسسنگ ایریاز کا اچانک جائزہ لیا گیا اور اتھارٹی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بیکریز کو سیل اور جرمانہ کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم پشاور نے ورسک روڈ پر ایک غیر قانونی مذبحہ خانہ بھی سیل کردیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کی گئی، ایبٹ آباد میں ایک دکان سے 120 کلو سے زائد باسی مچھلی برآمد کی گئی، اسی طرح مختلف ہوٹلز اور دکانوں کے انسپیکشنز کے دوران 100 کلو سے زائد غیر معیاری اور زائد المعیاد گھی اور مصالحہ جات برآمد کئے گئے۔ اتھارٹی کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایبٹ آباد میں دو بیکریز کے پروڈکشن یونٹس کو بھی سیل کیا گیا۔ اتھارٹی کے مطابق سوات کے علاقے کبل میں غیر معیاری گھی کے استعمال پر دو کباب شاپس سیل کئے گئے، جبکہ کئی دیگر دکانوں سے انسپیکشن کے دوران 60 کلو سے ذیادہ زائد المعیاد اشیاء خوردنوش اور مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی سہیل خان کا کہنا تھا کہ معیاری خوراک کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف سرگرمیاں جاری ہے، اتھارٹی کا مشن معیاری خوراک سے عوام کی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے
تازہ ترین