• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسان شرائط او ر کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،سرحد چیمبر

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیر باز بلور نے کمرشل بنکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار اور صنعتوں کے فروغ کے لئے آسان شرائط او ر کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ بنکوں سے قرضوں کی حصول کے لئے بزنس کمیونٹی کو بے شمار مشکلات درپیش ہیں جس کو فوری دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں اور بینکنگ نظام میں جدت اور تیزی لائی جائے۔ صوبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کے لئے خصوصی مراعات اور اسکیموں کو متعارف کروائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیشنل بینک آف پاکستان پشاور ریجنل کی ٹیم سے ملاقات کے دوران کیا جس میں این آئی بی وائس پریذیڈنٹ (ریجنل ایگزیکٹو بزنس)وقار احمد‘ وائس پریذیڈنٹ ایس ایم ای آصف نعیم‘ منیجر مارکیٹنگ اینڈ ریکوری محمد مغیر آفریدی اور ایس ایم آفیسر انفارمیشن محمد تیمور احمد شامل تھے۔ نیشنل بینک کی ٹیم نے سرحد چیمبر کے صدر کو وزیراعظم پاکستان کی طرف سے بے گھر افراد کو گھر کیلئے قرضہ بنام (نیا پاکستان) کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی ۔
تازہ ترین