• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی ظفر اللّہ جمالی کے ہمراہ یادگار تصویر مقبول

مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی سابق وزیراعظم مرحوم میر ظفر اللّہ خان جمالی کے ہمراہ ماضی کی یادگار انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

مریم نواز کے سیاسی سیکریٹری ذیشان ملک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے جس میں نواز شریف کے ہمراہ دو روز قبل انتقال کرنے جانے والے سابق وزیراعظم میر ظفر اللّہ خان جمالی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نواز شریف اور مرحوم میر ظفر اللّہ خان جمالی کسی سیاسی امور پر گفتگو کر رہے ہیں جبکہ دونوں سابق وزیراعظم بےحد خوش بھی نظر آرہے ہیں۔

ذیشان ملک نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میر ظفر اللّہ خان جمالی کی نواز شریف کے ساتھ ایک یادگار تصویر۔‘

دوسری جانب مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے ذیشان ملک کا ٹوئٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے میر ظفر اللّہ خان جمالی کی مغفرت کے لیے دُعائیہ پیغام جاری کیا۔

مریم نواز نے لکھا کہ ’اللّہ تعالی جمالی صاحب کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے، آمین۔‘

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللّہ خان جمالی دو روز قبل انتقال کرگئے، وہ کئی روز سے اے ایف آئی سی اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔

مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں روجھان جما لی میں سپرد خاک کیا گیا، ان کی میت خصوصی طیارے کے ذریعے بے نظیر بھٹو ایئر پورٹ سے نصیر آباد منتقل کی گئی۔

میر ظفر اللّہ خان جمالی کے انتقال پر صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے تعزیت کی۔

تازہ ترین