• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: کورونا وائرس ویکسین سے متاثرہ فرد کو 1 لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ ملیں گے


برطانیہ میں کورونا وائرس کی ویکسین کے استعمال سے صحت پر شدید مضر اثرات مرتب ہونے کی صورت میں متاثرہ فرد کو 1 لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ دیئے جائیں گے۔

برطانیہ کے محکمۂ صحت اور سماجی تحفظ کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین کو ویکسین پے منٹ ڈیمج اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

اس اسکیم کے تحت برطانیہ میں کورونا ویکسین کے ممکنہ مضر اثرات پر متاثرہ فرد کو رقم ادا کی جائے گی۔

برطانیہ میں مختلف ویکسینز کے استعمال سے ممکنہ نقصان پر ویکسین پے منٹ ڈیمج اسکیم 1979ء میں متعارف کروائی گئی تھی۔


واضح رہے کہ برطانیہ میں اگلے ہفتے سے کورونا وائرس کی ویکسین کے استعمال کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین