آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اہرام کے سامنے غیرموزوں فوٹو شوٹ پر مصری ماڈل گرفتار

ایک مصری فیشن ماڈل اور انسٹاگرام پر سرگرم خاتون کو قاہرہ شہر کے باہر   نامناسب تصاویر بنواکر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا پر خاتون ماڈل کی گرفتاری پر بہت زیادہ تنقید کیے جانے پر بعدازاں اسے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ 

اس ماڈل کی شناخت سلمیٰ الشیمی کے نام سے ہوئی ہے جسے اسکے فوٹو گرافر حوسہ محمد کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ماڈل نے قدیم فراعنہ مصر کے انداز کا لباس زیب تن کرکے قدیم مصر کے فرعونوں کے قبرستان سقارہ کے سامنے یہ فوٹو شوٹ کروایا تھا۔

ایک غیر ملکی میڈیا ادارے نے جب اس حوالے سے مصری حکام سے رابطہ کیا تو انھوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک فوٹو گرافر کو رقاصہ سلمیٰ الشیمی کے ساتھ آثار قدیمہ کے زون میں پرائیویٹ تصاویر شوٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔


انھوں نے مزید کہا کہ اب اس فوٹو گرافر کا کیس متعلقہ عدالت کو بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمیٰ الشیمی نے جیسے ہی اپنی تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیں، تو سوشل میڈیا یوزرز نے ان تصاویر کو غیرمناسب قرار دیا تھا۔ 

دوسری جانب  سلمیٰ الشیمی کا کہنا تھا کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ قدیم آثار قدیمہ پر بلا اجازت تصاویر بنوانا ممنوع ہے۔ اس نے کہا کہ اسکا مقصد مصری ثقافت کو رسوا کرنا نہیں بلکہ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید