• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جمعہ کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔


صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہوکر 94 ہزار 564 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی فی اونس قدر 1839پر برقرار ہے۔

تازہ ترین