• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 159 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے پانچویں روز تیزی رہی۔ اونچے کاروباری حجم کے ساتھ 100 انڈیکس میں اضافے کا رجحان رہا، سرمایہ کاروں نے ہفتے میں 210 ارب روپے کمائے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ریڈی بازار میں 42 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ بازار کے کاروبار کی مالیت 18 ارب روپے سے زیادہ رہی۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس کی بلند ترین اور کم ترین قیمت کا فرق 268 پوائنٹس رہا۔

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس گذشتہ روز کے مقابلے میں 159 پوائنٹس اونچا ہوکر 42 ہزار 207 پر ہے۔

مارکیٹ میں کاروبار کے لئے لسٹڈ شیئرز کے مالیت 7 ہزار 297  ارب روپے ہے۔ سرمایہ کاروں کا آج کا نفع 30 ارب روپے رہا۔

تازہ ترین