• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج امارات میں 1311 نئے مریضوں کی تشخیص، ایک مریض کا انتقال

متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 13 ہزار 928 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

ابوظبی سے امارتی وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1311 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی۔


صحت حکام کے مطابق کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 62 تک پہنچ گئی ہے اور 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 586 ہوگئی۔

تازہ ترین