• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کولمبو کنگز اور جافنا اسٹالینز کے میچ میں پاکستان کے شعیب ملک نے باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران کمال کردیا۔

لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا اسٹالینز کی جانب سے کھیلنے والے شعیب ملک نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی انجیلو میتھیوز کا کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔باؤنڈری لائن کے اندر جاکر اور پھر گیند کو باؤنڈری سے باہر اچھال کر کیچ کرنے کا شعیب ملک کا یہ بھرپور ایکشن سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہا ہے۔

میچ کے دوران شعیب ملک کے شاندار کیچ کو کمنٹیٹر نے بھی خوب سراہا جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شعیب ملک کے کیچ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

کمنٹیٹر نے شعیب ملک کے ایکشن کیچ پر کہا کہ یہ کیچ آسان نہیں تھا، شعیب ملک نے بہترین فیلڈنگ کرتے ہوئے کیچ پکڑا۔

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے اس میچ میں کولمبو کنگز نے جافنا اسٹالینز کو 6 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔

تازہ ترین