• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

44 منفی ٹیسٹ فراموش، صرف مثبت کیسز رپورٹ کیے، وسیم خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے شکوہ کیا کہ نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی وفد کے 44 ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے لیکن ان کا پرچار نہیں ہوا اور صرف مثبت کیسز کو فوری طور پر رپورٹ کیا گیا۔ میری آج کی صورتحال پر نیوزی لینڈ میں مصباح اور بابر سے بات ہوئی، ان کی حوصلہ افزائی کی ہے، ٹیم بلند حوصلوں میں ہیں، ٹیم بقیہ چار دن گزار کر کرکٹ پر فوکس کرنے کے لیے تیار ہے۔پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے بورڈ حکام سے رابطے میں ہیں اور موجودہ صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین