• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے سروس ایریا میں ٹرانسمیشن نیٹ ورک اپ گریڈ کریں گے، کے الیکٹرک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ وہ بلوچستان کے سروس ایریا میں ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرے گا اپنے تمام ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو تبدیل کرنے اور بہتر بنانے کے مرحلہ وار منصوبے کے تحت، کے الیکٹرک نے حب چوکی سے بیلہ گرڈ تک اپنی موجودہ ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو اپ گریڈکرنے کا منصوبہ بنایا ہے ان منصوبوں کے ذریعے، بیلہ، اْتھل اور وِیندر میں واقع گرڈزاور ٹرانسمیشن لائنز دونوں کی گنجائش کو 66kVسے بڑھاکر 132kVکیا جائے گا ۔

تازہ ترین