• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر تھانے پر حملہ،طالبان کے 12ملزمان کو عمرقید کی سزا

حیدرآباد(بیورورپورٹ)سینٹرل جیل حیدر آباد میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی صوبائی عدالت نمبر 2 برائے حیدرآباد کے جج غلام مصطفی اے میمن نے گلستان جوہر تھانہ کراچی پر2004 میں دستی بموں سے حملے،تھانے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کو شہید کرنے کے ہائی پروفائل کیس میں گرفتار کالعدم تحریک طالبان کے 12 ملزمان کو 16 سال بعد جمعہ کے روز جرم ثابت ہونے پر تمام ملزمان کو عمر قید اور جرمانوں کی سزائیں سنادی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق 4اپریل 2004 کو کراچی کے گلستان جوہر تھانے پر کالعدم تحریک طلبان کے مسلح افراد نے دستی بموں سے حملے کے بعد تھانے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجےمیں سب انسپکٹر امیر علی میرانی،ہیڈ کانسٹیبل اشفاق احمد،کانسٹیبل ملک محمد سرفراز،محمد اسمعیل اور جارج غلام ہلاک ہوگئے تھے۔

تازہ ترین