• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت اینٹی نارکوٹکس اور گوگل منشیات کیخلاف ملکر کام کرینگے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) وفاقی وزیرانسداد منشیات سینیٹر محمد اعظم خاں سواتی نے گوگل کےپبلک پالیسی منیجر ’’نک باور ‘‘سے بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ کیا اور عوام میں منشیات کیخلاف بیداری پیدا کرنے اور منشیات کے خطرے سے نمٹنے کیلئے وزارت انسداد منشیات اور گوگل کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران اعظم سواتی نے کہا کہ منشیات کا مسئلہ کورونا سے بھی بدتر ہے، وبائی مرض کی طرح اس کی بھی کوئی حد نہیں،منشیات انسانیت کیلئے خطرے کا باعث ہے،گوگل کے نمائندے نے کہا کہ سماجی پلیٹ فارم وزارت کی رسائی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ ڈیجیٹلائزیشن سے وزارت کے کاموں کو مزید بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے،ویب اور موبائل ایپلیکیشنز سے عوام میں شعور اجاگر کرنے اور معاشرے میں تبدیلی لانے میں بھی مدد مل سکتی ہے،گوگل کی شراکت سے ہماری کاوشوں کو مدد ملے گی۔

تازہ ترین