• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین ٹرائلز، الخدمت فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔ معاہدے کی رُو سے پنجاب بھر سے الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران، ملازمین اور رضاکار مرکزی ادارہ صحت کے تحت جاری کینسینوکورونا ویکسین کے ٹرائلز میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ذریعے رضاکارانہ طور پر حصہ لیں گے۔مرکزی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ اوروائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے یو ایچ ایس میں معاہدے کی دستاویز پر دستخط کیے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ نے کہا کہ معاہدے کا مقصد حکومتی سطح پر جاری کورونا ویکسین کے ٹرائلز کو جلد از جلد مکمل کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ضرورت پڑنے پر ملک کے دیگر حصوں سے بھی رضاکار پیش کئے جائیں گے، انہوں نے وائس چانسلر کو کورونا وبا کے دوران الخدمت کی سرگرمیوں کے حوالے سے مرتب کی گئی رپورٹ بھی پیش کی۔

تازہ ترین