• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلنٹن، بش ، اوباما اور ایردوان نے کورونا ویکسین کیلئے خود کو پیش کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے تین سابق صدور نے کورونا کی ویکسین کیلئے خود کو پیش کردیا تاکہ اس کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے خدشات کو دور کیا جاسکے۔

لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ترک صدر طیب اردوان کا بھی کہنا ہے کہ وہ سب سے پہلے کورونا ویکسین لگوانا چاہیں گے۔ دنیا بھر میں ایسے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو کورونا کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ساتھ ہی اس کی ویکسین لگانے میں بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

سازشی نظریات اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ برطانیہ اگلے ہفتے سے بڑے پیمانے پر ویکسین دینے کا عمل شروع کررہا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین دینی ہوگی ورنہ یہ بے اثر ہوگا۔

تازہ ترین