• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی او نے پولیس افسروں کے اثاثوں کی چھان بین شروع کردی،حساس اداروں کا اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار

لاہور(نمائندہ جنگ) حساس اداروں نے لاہور پولیس کے 197 افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے اور قرار دیا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ ان افسران کے اثاثہ جات کی چھان بین کا اختیار نہیں رکھتے۔

 بتایا گیا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے بعض حساس اداروں کو خط لکھ کر گزشتہ کئی برس سے لاہور میں تعینات 197 پولیس افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے کہا تھا۔

 ان افسروں میں ایس ایچ اوز، انچارج انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی شامل تھے۔

تازہ ترین