• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راوی اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم

اسلام آباد ( طارق بٹ ) پنجاب میں تمام عدالتوں کے دائرہ اختیار کو ختم کر دیا گیا ہے ۔راوی اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر عمل درآمد کے لئے حکومت پنجاب کو لا محدود اختیارات دے دئے گئے ہیں ، راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( آر یو ڈی اے ) کے چئیرمین سمیت متعلقہ افسران کو بھی قانونی کارروائیوں سے استثنا مل گیا ہے ۔ روڈا ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی بے ضابطگی یا تنازع پر یہ ایکٹ لاگو ہوگا۔ روڈا کو نقد ، بانڈز ، ایڈجسٹمنٹ ، متبادل اراضی اور ڈیولپمنٹ سائٹس کے تنازعات کو حل کر نے کا اختیار ہوگا ، تاہم زر تلافی کی صورت غیر منقولہ اراضی کی منتقلی یا اپنے نام ہو نے تک روڈا کو اس کا اختیار نہیں ہوگا ۔ ایکٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر متبادل اراضی یا ڈیولپڈ سائیٹ کی فراہمی سکیم کا حصہ ہو اور اس کا دیا جانا ممکن نہ ہو تو روڈا اس کی قواعد وضوابط کے تحت تلافی کرے گی ۔

تازہ ترین