• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم نہ رک سکا،متعدد شہریوں سے موبائل، نقدی چھین لی گئی

اسلام آ باد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آبادکے مختلف علاقوں سےلاکھوں کی نقدی، زیورات ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء کے علا وہ دو کاریں اور 9 موٹر سائیکل اڑا لیے گئے ۔ تھانہ بنی نے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 7 ہزار روپے چھیننے، موبائل چھیننے ، تھا نہ نیو ٹا ئون نے 20 ہزار روپے چھیننے، 61 ہزار روپےچھیننے، تھا نہ صاد ق آباد نے2 موبائل چھیننے ،تھا نہ ویسٹریج نے 39 ہزار روپے چھیننے، موبائل فون چھیننے، نقدی لوٹنے، تھا نہ نصیر آباد نے موبائل چھیننے، تھا نہ ائر پورٹ نے 20 ہزار روپے چھیننے، تھانہ ٹیکسلا نے نقدی اور موبائل چھیننے،تھا نہ صدر واہ نے نقدی اور موبائل چھیننے،تھا نہ نیو ٹا ئون نے 5لاکھ روپے اور 9 تولے زیور چوری ،تھا نہ ویسٹریج نے گھر یلو ملازمہ کے 5ہزار روپےاور 18تولے سونا چوری کرنے، تھانہ ائر پورٹ نے سونے کی انگوٹھی ،چین، موبائل فون ما لیت 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور 3 ہزار 500 روپے چوری ،تھا نہ صدر بیرونی نے گا ئے اور بچھیاچوری ،تھا نہ صدر بیرونی نے موٹر سائیکل ،موبائل فون ،نقدی اور سونا چوری ،تھا نہ نیو ٹا ئون نے یونیورسٹی میں داخلہ امتحان کے نام پر 51 ہزار اینٹھنے اور بعد میں جعلی رزلٹ دینے ، تھا نہ کینٹ نے رقم گننے کے بہانے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اینٹھنے،تھا نہ مورگاہ نے امانتا 39 لاکھ 4 ہزار کاروبار میں انویسٹمنٹ کرا کے ہضم کرنے ،تھا نہ مارگلہ نے نقدی ، گھڑیا ں اور دیگر سامان مالیت ایک لاکھ روپے چوری ،تھا نہ کورال نے گھر یلو ملازمہ کے زیورات چوری کرنے ،تھانہ لوہی بھیر نے زیورات چوری کے مقدمات درج کرلیے۔
تازہ ترین