• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنجان علاقوں میں صبح سے رات تک گیس کی سپلائی بند

لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور میں دسمبر شروع ہونے کے ساتھ ہی گیس غائب ہونے لگی ۔ شہر کے گنجان علاقوں میں صبح سے رات تک گیس کی سپلائی بند ہوتی ہے،10 بجے رات کے بعد متاثرہ علاقوں میں معمولی گیس پریشر ہوتا ہے ، گیس پریشر بند ہونے سے متاثرہ علاقوں میں صارفین کے لئے گھروں میں کھانا پکانا دشوار ہو گیا ہے اور ناشتے کے بغیر لوگ کام کاج پر نکلنے پر مجبور ہیں، متاثرہ افراد نے کہا کہ گھروں میں گیس صبح نہ شام دستیاب جائیں تو جائیں کہاں، سوئی گیس اہلکار بھی بات نہیں سنتے، ایل پی جی مہنگی ہونے سے خرید سے باہر ہے، سوئی ناردرن کے ذرائع نے کہا کہ شہر میں کسی جگہ گیس لوڈ شیڈنگ نہیں ،پرانے رہائشی علاقوں میں صارفین کی شکایات حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، صارفین گیس ہیٹر اور گیزر استعمال نہ کریں۔ گیس شکایات کیلئے ہنگامی ٹیمیں بنا دی ہیں صارفین ہیلپ لائن نمبروں پر شکایات کا اندراج کر اسکتے ہیں۔
تازہ ترین