• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت امت کا مشرکہ عقیدہ ہے، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور(وقائع نگار خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں ناظم تبلیغ مولانا اسماعیل شجاع آبادی، مرکزی رہنما مولاناعزیزالرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم،سیکرٹری جنرل لاہور مولاناعلیم الدین شاکر، ، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر ، مولاناعبدالشکوریوسف،قاری عبدالعزیز، قاری ظہورالحق ،مولانا خالدمحمود، مولانا ظہیراحمدقمر،حامد بلوچ نے خطبات جمعہ میں کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنے والے کل قیامت والے دن شفاعت محمدی کے حقداربنیں گے ،عقیدہ ختم نبوت کسی ایک مسلک یا فرقے کا کام نہیں پوری امت مسلمہ کا مشرکہ عقیدہ ہے ۔ علاوہ ازیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت راوی روڈ لاہور کے زیراہتمام دسویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس آج آفتاب چوک کریم پارک راوی روڈ لاہور میں ہوگی۔
تازہ ترین