• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن ترقی پسند مصنفین لاہور کے انتخابات

لاہور (وقائع نگار خصوصی )ادبی تنظیم انجمن ترقی پسند مصنفین لاہور کے انتخابات ہوئے ۔الیکشن کمشنر کے فرائض پروفیسر اسلم طارق نے انجام دیئے۔ حسین شمس رانا تنظیم کےصدر اور عبدالوحید جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ میاں شہزاد نائب صدر، ڈاکٹر طاہر شبیر سیکرٹری فنانس، شہباز انور خان سیکرٹری اطلاعات اور زین عباس جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔ بعد ازاں مجلس عاملہ کا انتخاب ہوا جس میں کثرت رائے سے ڈاکٹر سعادت سعید، پروفیسر اسلم طارق، ڈاکٹر عالم خان،عابد حسین عابد،مقصود خالق اور نصیر احمد مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہو گئے ۔
تازہ ترین