• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13دسمبر کو لاہور کے جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ، ارباب اقبال،ذاکر بنگلزئی،صدر تحصیل نا نا صاحب شاہ مسعود کاکڑ ،صدر تحصیل کاریزات عطاء اللہ،صدر تحصیل بوستان ملک اختر محمد،آصف حریفال،شہباز خان اورعمر فاروق کاکڑ ایڈووکیٹ نے بیان میںکہا ہے کہ 13دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام ہونے والے جلسے میں کارکن بھرپور شرکت کریں گے ۔13دسمبر کو عوام کا سیلاب نام نہاد حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا ۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ لاہور کے جلسے میں بھرپور شرکت کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمران اتنا ظلم کریں جو کل وہ برداشت کرسکیں جو انہوں نے عوام کے حقیقی نمائندوں پر شروع کیا ہوا ہے۔ انہیں بھی کل اپنے ظلم و زیادتی کا حساب دینا ہوگا اور جتنی کرپشن و قومی دولت کو وہ لوٹ رہے ہیں عوام ان سے اس کا ضرور حساب لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب نااہل ٹولے کو عوام گھر بھیجیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پی ڈی ایم کے پاکستان بھر کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔ درایں اثناء انہوں نے کہا کہ ہر سال پی ایس ڈی پی میں کروڑوں روپے ترقیاتی کاموں کے نام پر اپنے من پسند ٹھیکیدار کے ذریعے لوٹے جارہے ہیں ۔عوامی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں سے عوام ضرور حساب لینگے۔
تازہ ترین