• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم پرستوں کو افغانستان میں 48 ملکوں کی مداخلت کیوں نظر نہیں آتی، چشتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ ٓاج اگرمسجدمحراب مدرسہ دین محفوظ ہے تویہ جھادکی برکت ہے۔ افغانستان میں مداخلت کا الزام لگانے والوں کو پہلے روس کی افغانستان پریلغارنظرآئی نہ اب اڑتالیس ممالک کی مداخلت نظر آرہی ہے۔ پاکستانی قوم پرست رہنماء پی ٹی ایم کی قیادت جب کابل میں کانفرنسوں میں شرکت کررہے تھے اور جہاد کے خلاف زبان دارزی کررہے تھے تو وہ مداخلت نہیں تھی اور اگر کوئی جماعت طالبان کی حمایت کرے تو وہ پھر مداخلت بن جاتی ہے۔ پشتون قوم پرست جماعتوں اور پی ٹی ایم نے ہمیشہ کفری قوتوں کے ایجنٹ کاکردار ادا کیاہے ۔ ان جماعتوں نے ہمیشہ پختونوں کے سروں کا سودا کرکے ڈالر وصول کئے ۔روس نے افغانستان پر یلغار کی تو ان جماعتوں نے روس کا ساتھ دے کر بیس لاکھ پشتونوں کا خون بہایا۔ اور روس کی شکست سے یہ روسی یتیم پھر امریکہ کی غلام بن چکے ۔ یہ لوگ دوسروں کی بجائے اپنے انجام کودیکھ لیں اور اپنے زبانوں کو لگام دیں۔
تازہ ترین