• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرظفراللہ جمالی نے ہمیشہ عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کی‘ ایچ ڈی پی

کوئٹہ (آن لائن)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے بزرگ سیاستدان سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو صوبے کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیاہے بیان میں مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ میر ظفراللہ جمالی انتہائی مخلص، ہمدرد اور صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خواہاں ایسے شخص تھے جنہوںنے ساری عمر صوبے کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری بیان میں مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی گئی ہے ۔
تازہ ترین