• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان پی ٹی آئی حکومت سے مایوس ہو گئے‘جان محمد خان

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات جان محمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے یوتھ ونگ کے صوبائی صدر سردار اورنگزیب نلوٹھا اور صوبائی جنرل سیکرٹری ارباب افضل خان کی خصوصی ہدایت پر اتوار 6دسمبر کو پی ڈی ایم کی طرف سے مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر نوجوانوں کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کیا جس سے نوجوان حکمران جماعت پی ٹی آئی سے مایوس ہو چکے ہیں۔جبکہ نوجوانوں نے ملک کوسنوارنے کے لئے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کرلیا ہے۔ مسلم لیگ کے دور حکومت میں طلبا اور نوجوانوں کو لیب ٹاپ دیئے گئے اور نوجوانوں کو روز گار دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی دور حکومت میں نوجوانوں کو روزگار دینے کی بجائے بے روزگار کیا جارہا ہےاور نوجوانوں کی سرپرستی کرنے کی بجائے عوام کولوٹنے والے قومی مجرموں کی سرپرستی کی جارہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ تبدیلی آ گئی ہے کہ نعرے لگانے والے نوجوان اب تباہی ہی آ گئی ہے کے نعرے لگا رہے ہیں۔
تازہ ترین