• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں، دورے کے دوران نیول چیف نے ترکش فلیٹ کمانڈر ایڈمرل ارکومنت تتلیوگلو سے فلیٹ ہیڈکوارٹرز گلچک میں ملاقات کی اور شپ یارڈزکا دورہ کیا۔

ترک فلیٹ کمانڈر نے گلچک نیول بیس میں فلیٹ ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا۔

سربراہ پاک بحریہ کو ترک فلیٹ کمانڈ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

بعدازیں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے گلچک شپ یارڈ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل مصطفیٰ سیگلی اور استنبول شپ یارڈ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل ایردنک یتکن سے ملاقاتیں کیں اور شپ یارڈز کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں پاک بحریہ کے ملجم کلاس پروجیکٹ کی تعمیر کے متعلق بریفنگز بھی دی گئیں۔

علاوہ ازیں نیول چیف نے عسکری کمپنی ASFATکے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اکگن سے ملاقات کی جس میں انہیں ترک عسکری صنعت اور شپ یارڈ کی صلاحیتوں کے فروغ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

امیرالبحر کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص اشتراک اور تعاون کو فروغ دینے میں قلیدی کردار ادا کریگا۔

تازہ ترین