• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو این انڈر سیکریٹری نے بھارت، پاکستان سے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، منیر اکرم


اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اُن کی 3 دسمبر کو یو این انڈرسیکریٹری جنرل انسداد دہشتگردی سے ملاقات ہوئی جس کے دوران یو این انڈر سیکریٹری نے بھارت پاکستان سے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کیخلاف دہشتگردانہ اقدامات میں بھارتی شمولیت پر مبنی ڈوزیئر حوالے کیا جبکہ یو این انڈر سیکریٹری ولادی میرورون کوف نے ڈوزیئر کا مطالعہ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔





اپنے بیان میں اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ یو این انڈر سیکریٹری نے یو این چارٹر کے مطابق مذاکرات سے معاملات حل کرنے پر زور دیا۔

تازہ ترین