• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں بارش برف باری کا نیاسلسلہ شروع ہونےکا امکان

خیبر پختونخوا میں کل سے بارشوں اور برف باری کا نیاسلسلہ شروع ہونےکا امکان ہے، بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نےضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، چترال ، دیر،سوات ، شانگلہ ،بونیر، کوہستان ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے ۔

پہاڑوں پربرفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اورمشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلیات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ، سیاحوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے ۔

تازہ ترین