• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز: پاکستان کی 18 رکنی ٹی 20 ٹیم کا اعلان


نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں واپسی ہوگئی۔

اعلان کردہ ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ نائب کپتانی شاداب خان کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ اور افتخار احمد شامل ہیں جبکہ خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ کے لیے بھی سولہ رکنی پاکستان شاہینز کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی کپتانی روحیل نذیر کریں گے۔

اس موقع پر ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان لڑکوں کو موقع دیا جو گزشتہ کچھ عرصے سے متواتر اسکواڈز کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین