• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی رہنماسیف الملوک کھوکھر سے اربوں کی اراضی واگزار کروالی گئی

ضلعی انتظامیہ لاہور اور اینٹی کرپشن پنجاب کی قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں  مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر سے 80 کنال اراضی واگزار کروالی گئی ہے ۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق  مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر سے واگزار کروائی جانے والی زمین کی مالیت اربوں روپے کی ہے، اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قبضہ شدہ پراپرٹی پر تعمیرات مسمار کر دیں گئی ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق رائیونڈ روڈ پر واگزار اراضی نزول لینڈ قرار دے کر مفاد عامہ کے لیے استعمال ہوگی، ڈی سی لاہور کی درخواست پر گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ سیف الملوک کھوکھر کے فرنٹ مینوں پردرج کیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور  کے مطابق سیف الملوک کھوکھر نے مبین داؤد، مبشر، افضل خان کی مدد سےاراضی پر قبضہ کر رکھا تھا، مذکورہ اراضی پارسی خاندان عیدل ڈینشاجی کی ملکیت تھی۔

 دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 1914ء میں ڈینشاجی کی وفات کے بعد اولاد نہ ہونے کی وجہ سے پراپرٹی لاوارث ہوگئی تھی، ملک سیف الملوک کے فرنٹ مینوں نے ملی بھگت سے جائیداد اپنے نام ٹرانسفر کرالی تھی۔

تازہ ترین