• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے کیسز کےحوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں روس چوتھے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 28 ہزار 782 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

روس نے مقامی ویکسین اسپوٹنک فائیو کا استعمال پہلے ہی دارالحکومت ماسکو میں شروع کر دیا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 42 ہزار 684 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 31 ہزار 731 ہو چکی ہے۔

روس میں کورونا وائرس کے 4 لاکھ 72 ہزار 651 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 300 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 لاکھ 16 ہزار 396 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔


دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 68 لاکھ 57 ہزار 969 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 15 لاکھ 34 ہزار 570 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 90 لاکھ 79 ہزار 202 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 972 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 62 لاکھ 44 ہزار 197 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین