• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھی ثقافت سے محبت کا دن ہے، وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھی عوام کو مبادکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنی ثقافت سے محبت اور دوسروں کی ثقافت کے احترام کا دن ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ صوبہ سندھ دنیا کی خوبصورت تہذیبوں کا گہوارہ ہے،ہمیں فکر ہے کہ ہم سندھ دھرتی پر پیدا ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن اپنی ثقافت سے محبت اور دوسروں کی ثقافت کا احترام کا دن ہے۔

وزیر اعلیٰ نے آج کے دن کے حوالے سے سندھیوں سےدرخواست کی کہ آئیں آج اپنی زبان اور اپنی روایت کو اجاگر کرنے کا عہد کریں۔

تازہ ترین