• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: شاہ فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاہ فیصل مسجد کے اندرونی ہال کو سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسجد کے اندرونی ہال میں باجماعت نماز ادا نہیں کی جاسکے گی۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ نمازِ جمعہ میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اسی وجہ سے مسجد کے اندرونی حصے کو سیل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں 32 ہزار 414 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 340 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 499 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 361 تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین