• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی سے استعفوں کی باتیں لطیفے ہیں، فیصل جاوید خان


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی اسمبلی سے استعفوں کی باتوں کو لطیفے قرار دے دیا۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی سے استعفوں کی بات ہو رہی ہے، یہ استعفے نہیں لطیفے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوّل تو استعفے دیں گے نہیں اور اگر دے بھی دیئے سو بسم اللّٰہ، دے دیں استعفے، جن نشستوں پر استعفے دیں گے وہاں ضمنی الیکشن ہو گا۔


سینیٹر فیصل جاوید خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن ہو گا اور پی ٹی آئی بھاری اکثریت حاصل کر لے گی، این آر او کے لیے جتنے پاپڑ بیلنے ہیں بیل لیں، ڈیل نہیں ملے گی۔

تازہ ترین