• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی چوری میں ملوث واٹر بورڈ کے افسران کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، ناصر شاہ

وزیربلدیات ناصرشاہ کہنا ہے کہ  پانی چوری میں ملوث واٹر بورڈ کے افسران کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، کراچی میں تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو مسمار کیا جائے گا۔

ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں پانی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا، کارروائی کے نتیجے میں منگھوپیر اور ضلع غربی میں واٹر ہائیڈرنٹ بند کروا دئیے گئے۔

اس موقع پر واٹر بورڈ کے ایم ڈی، پولیس اور ریونیو حکام بھی ناصر حسین شاہ کے ہمراہ موجود تھے، پانی چوری کی روک تھام میں غفلت پر ایس ایچ او پیرآباد کو معطل کر دیا گیا۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پانی مافیا منظم طریقے سے مین لائنوں سے پانی چوری کر رہی تھی،  غیر قانونی مشینری قبضے میں لے کر کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

تازہ ترین