• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسیجن نہ ملنے سے مریضوں کی ہلاکت، تحقیقات شروع کر دیں: ترجمان اسپتال

آکسیجن نہ ملنے کے باعث 7 کورونا وائرس مریضوں کی ہلاکت کے معاملے پر خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور کے ترجمان فرہاد خان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور کے ترجمان فرہاد خان نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے 106 بیڈز مختص ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہرمریض کو آکسیجن کی ضرورت رہتی ہے، گزشتہ 2 ماہ سے آکسیجن کا کوٹہ ڈبل کر دیا گیا ہے، 5 ہزار لیٹر کے بجائے اب 10 ہزار لیٹر آکسیجن دستیاب ہوتی ہے۔

ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کا مزید کہنا ہے کہ اسپتال میں 100 آکسیجن سلنڈرز اسٹینڈ بائی رہتے ہیں، ناگزیر وجوہات کی بنا پر آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی بروقت نہ ہو سکی۔

دوسری جانب سے کورونا مریضوں کی ہلاکت کے واقعے کا وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد خیبرٹیچنگ اسپتال کے بورڈ آف گورنرکا ہنگامی اجلاس ہوا۔


چیئرمین بورڈ آف گورنر ڈاکٹر ندیم خاور نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے سے متعلق تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے اجلاس میں یہ بھی بتایا کہ 5 ہزار لیٹر سے آکسیجن کی سپلائی بڑھا کر 10 ہزار کر دی گئی ہے، آکسیجن کی سپلائی ایک گھنٹے کے اندر بحال کر دی گئی تھی، جبکہ اس حوالے سے آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین