• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائیکل پنکچر والے کے نام پر اربوں کی خریدوفروخت کاانکشاف


فیصل آباد میں سائیکل پنکچر لگانے والے کے نام پراربوں روپے کی چینی کی خریدوفروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف بی آر کے نوٹس  کے مطابق سائیکل پنکچر لگانے والے امتیاز کے نام پر 3 سالوں میں سوا 6 ارب کی چینی کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔

دوسری جانب چک نمبر 238، رب اعوان والا، تحصیل و ضلع فیصل آباد صدر کا رہائشی محمد امتیاز ولد نزیر احمد کمہار 80 لاکھ ٹیکس کا شوکاز نوٹس ملنے پر پریشان ہے۔

محمد امتیاز کا کہنا ہے کہ  موٹرسائیکل اور سائیکلوں کو پنکچر لگا کر چھوٹے 5 بہن بھائیوں کا پیٹ پالتا ہوں،  3 دسمبر کو ایف بی آر کا نوٹس ملا، کبھی شوگر ملز گیا ہی نہیں۔

محمد امتیاز کے مطابق نہیں معلوم میرا شناختی کارڈ کیسے استعمال ہوا،  ایف بی آر کے نوٹس کے جواب میں لاہور جانے کا کرایہ تک نہیں ہے۔

 محمد امتیاز کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کی چینی کی خریدوفروخت کیسے کرسکتا ہوں۔ 

تازہ ترین