• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوم ثقافت پر سندھی ٹوپی اجرک کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف برادریوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سندھ کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، بدین، میرپورخاص، ٹھٹھہ میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں جن میں بچے، بوڑھے اور جوانوں نے ثقافتی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

خیرپور میں سندھ ثقافت کی مرکزی ریلی خاکی شاہ پل اسٹیشن روڈ سے برآمد ہوئی ، شہر بھر کی ریلیاں چھتری چوک پر مرکزی ریلی میں شامل ہوئیں جبکہ

سیہون اور بھان سیدآباد میں کلچر ڈے پر الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔

مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے سیہون پریس کلب سے درگاہ قلندر تک سندھی کلچر ڈے ریلی نکالی گئی۔

دادو میں بھی سندھ کی ثقافت کا مرکزی پروگرام دادو پریس کلب پر منعقد ہوا،ٹنڈومحمدخان میں بھی سندھی ٹوپی اجرک ثقافت ڈے پراسٹیشن روڈ سے شہریوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

تھرپارکر میں ثقافتی دن کا آغاز امن کے پرندے کبوتر اڑا کر کیا گیا،ثقافتی دن کے حوالے سے پریس کلب مٹھی پر تقریب منعقد کی گئی۔

تازہ ترین