• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا: کورونا وائرس کی امداد میں کرپشن پر وزیر سماجی امور گرفتار

انڈونیشیا کے وزیر برائے سماجی امور جولیاری باتوبارا کو کورونا وائرس کی امداد میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپشن کمیشن (کے پی کے) نے وزیر کو رات کے 3 بجے گرفتار کیا اور انہیں اپنے ساتھ ہیڈ کوارٹر لے گئی ہے۔

خیبر ایجنسی کے مطابق وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے کورونا امداد میں شامل کنٹریکٹرز سے 1 ملین سے زائد کی رشوت لی ہے۔


کے پی کے اہلکاروں کے اس آپریشن میں بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار بھی شریک ہوئے۔

گرفتار 2 کنٹریکٹرز، محکمہ سماجی امور کے 2 اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جن سے نوٹوں کے 3 بھرے ہوئے بیگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق جرم ثابت ہونے پر جولیاری باتوبارا پر 20 سال قید اور 70ہزار ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین