• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذان و نماز ایک وقت پر یقینی بنانے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی، نور الحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ عرب ممالک کی طرز پر اذان و نماز ایک وقت پر یقینی بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں نور الحق قادری نے پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 1 کروڑ نوکریاں دینے سے متعلق حکومتی وعدے کی بھی وضاحت کردی۔

انہوں نے کہا کہ روزگار کا حکومتی وعدہ نوکریاں دینے سے متعلق نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر کو ترقی دینا تھا۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عرب ممالک کی طرح اذان و نماز ایک ٹائم پر یقینی بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ گزشتہ حکومتوں میں بھی ہوچکا ہے لیکن تب بھی کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔

نور الحق قادری نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ڈرامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق قوائد و ضوابط (ایس او پیز) پر عمل درآمد حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی کے لیے ہے۔

وفاقی وزیر نے دوران گفتگو اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی کا احتساب کیے جانے کی مکمل حمایت کی۔

تازہ ترین