• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹی پیری ماں بننے کے بعد بڑے مسئلے سے دوچار

کہتے ہیں کہ ماں بننا جہاں زندگی کا ایک خوبصورت تجربہ ہے وہیں بلاشبہ یہ ایک بڑا چیلنج بھی ہوتا ہے، قطع نظر اس کے کہ آپ عام انسان ہوں یا پھر ایک سیلیبریٹی، یہ چیلنج آپ کو ایک مشکل میں ڈال دیتا ہے اور اس طرح آپ کو پتہ چلتا ہے کہ والدین کی ذمہ داریاں کیا کیا ہوتی ہیں۔ 

ایسا ہی کچھ امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار کیٹی پیری کے ساتھ ہوا ہے جنھوں نے حال ہی میں اپنے اس تجربے کے حوالے سے ڈیوڈ لائنچ فاؤنڈیشن کے میڈی ٹیٹ امریکا کے ورچوئیل پروگرام میں اداکار ہوگ جیکمین اور ان کی اہلیہ ڈیبرا لی فرنیس سے اپنی نومولود بیٹی ڈائیسی ڈوو کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے تجربے سے آگاہ کیا۔


اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نئی ماؤں کے ساتھ جو سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے وہ نیند کی کمی ہوتی ہے۔ 

ڈارک ہورس جیسے مشہور نغمے کی گائیکہ نے مزید کہا کہ ماں بننا بہت اچھا لگا اور میری بیٹی میرے لیے ایک تحفہ ہے، لیکن اس کے ساتھ جو بڑا چیلنج  درپیش ہے وہ نیند کی کمی کا ہے۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آپ کو جتنی بھی سپورٹ مل جائے لیکن نیند کی کمی کا مسئلہ درپیش رہتا ہے، چھ گھنٹے سونے کے بعد یوں محسوس ہوتا ہے کہ دو تین گھنٹوں کی نیند باقی ہے۔

یاد رہے کہ کیٹی پیری اور ان کے منگیتر اورلانڈو بلوم کے ہاں اس سال اگست میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

تازہ ترین