• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے کنونشن میں گو نواز گو کے نعرے لگے، فردوس اعوان


وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں پی ڈی ایم کی گیدڑ بھپکیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ن لیگ کے کنونشن میں گو نواز گو کے نعرے لگے۔

فردو س عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے خلاف نعرے لگنا اس بات کا ثبوت ہیں کہ دل اور زبانیں ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ ملک دشمن بیانیہ ہے، 13 دسمبر کا شو فلاپ ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نے جس کاؤنٹ ڈاؤن کا اعلان کیا ہے وہ پی ڈی ایم کا کاؤنٹ ڈاؤن ہے۔


معاون خصوصی نے کہا کہ ان سب کا آخری ٹھکانہ جیل ہے، ان کا اقتدارکا خواب پورا نہیں ہوگا۔

تازہ ترین