• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏قائدِاعظم امیچرز گولف چیمپئن شپ اسامہ ندیم نے جیت لی

‏قائدِاعظم امیچرز گولف چیمپئن شپ سرگودھا کے اسامہ ندیم نے جیت لی۔ 

‏ قائداعظم امیچرز گولف چیمپئن شپ کے 3 روزہ مقابلے لاہور جیمخانہ کلب کے گولف کورس پر ہوئے۔

سرگودھا کے گولفر اسامہ ندیم نے نیٹ 209 اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

لاہور جیمخانہ کے عبداللّٰہ فاروق 215 اسکور کے ساتھ دوسرے اور حسین عطا 218 اسکور کے تیسرے نمبر پر رہے۔


گراس میں سلمان جہانگیر اور سینئر نیٹ میں نجم حفیظ نے پہلی پوزیشنز حاصل کیں، جبکہ ویٹرنز نیٹ میں ڈاکٹر اسد چودھری فاتح رہے۔

جونیر نیٹ میں عابد اقبال، لائبہ علی شاہ، نتالیہ شہزادی، شاہ میر ماجد، انویٹیشنل نیٹ میں سعد چودھری اور لیڈیز نیٹ میں بشریٰ فاطمہ فاتح رہیں۔

تازہ ترین