• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور پولو کلب سُپر لیگ فائنل، کنگز نے جیت لیا

لاہور پولو کلب سُپر لیگ کنگز نے جیت لی، ایبک پولو گراونڈ میں ہونے والے فائنل میں وارئیرز کو ایک گول سے شکست ہوئی۔

‏ایبک پولو گراؤنڈ لاہور میں لاہور پولو کلب سپر لیگ کا فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا۔

اس میں کنگز نے واریئرز کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی، ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے کو دیکھنے کے لیے شائقین پولو کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔


دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہی چکر سے سخت مقابلے کی شروعات ہوئیں جو میچ کے آخر تک برقرار رہیں۔

فاتح ٹیم کنگز کی جانب سے حسن منصور نے تین، احمد بلال ریاض نے دو جبکہ تیمور علی ملک نے ایک گول کیا۔

واریئرز کی جانب سے عمر منہاس نے تین ، راجا ارسلان اور فراست علی چٹھہ نے ایک ایک گول بنایا۔

تازہ ترین