• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور نے محمود کو منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو شیئر کردی


سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے محمود چوہدری کو منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو شیئر کردی۔

بختاور بھٹو نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن سائٹ انسٹاگرام کے  اکاؤنٹ پر گزشتہ ہفتے ہونے والی منگنی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں بختاور بھٹو کو ان کے منگیتر محمود چوہدری انگوٹھی پہناتے ہوئے نظر آرہے ہیں ، جبکہ اس کے بعد بختاور نے محمود کو انگوٹھی پہنائی۔

بختاور بھٹو کی منگنی کی اس ویڈیو میں ایک خوب صورت گانا بھی چل رہا ہے ، جس میں ان کی سلامتی کے لیے دعائیہ کلمات ادا کیے گئے ہیں ۔

سابق صدر کی بڑی صاحبزادی کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کر رہے ہیں اور ان کی منگنی کے حوالے سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی گزشتہ جمعے کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔


منگنی کی اس تقریب میں بختاور بھٹو زرداری کے بھائی چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب شرکت نہیں کر سکے تھے۔

تازہ ترین