• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا

لاہور کے علاقے گلشن راوی میں مسلم لیگ ن کے جلسہ کرنے پر تھانا شیرا کوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ 500 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں 18 قائدین بھی نامزد ہیں۔

مقدمے میں انسداد کورونا ایکٹ 2020 کی دففعات شامل ہیں، مقدمے میں لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 16 ایم پی او اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات بھی مقدمے میں شامل ہیں۔


مقدمے میں ایاز صادق، جاوید لطیف، سعد رفیق، مہر اشتیاق، رانا مشہود اور عطاتارڑ کو  نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ارشدگجر، جاوید سرور بھٹی، مشتاق واگی، اشرف ہتھوڑی اور عامر فاروق کو بھی نامزد کیا گیا ہےاس کے علاوہ ملک شہزاد، عامر شاہ، ملک ذیشان عابد بھٹی ، مہر شبیر ہیرو  کو نامزد ملزمان میں شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین