• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی رہنما افضل کھوکھر کی زبان پھسل گئی، گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا

لاہور( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ایم این اے افضل کھوکھر کی زبان پھسل گئی، گونواز گو کا نعرہ لگا دیا۔

گزشتہ روز کھوکھر پیلس میں منعقدہ سوشل میڈیا ورکرز کنونشن میں افضل کھوکھر مائیک پر نعرے لگوا رہے تھے کہ جوش میں ان کی زبان پھسل گئی اور گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا ۔

لیکن اپنی غلطی کا احساس ہوتے ہی انہوں نے فوری اپنی تصحیح کرتے ہوئے گو نیازی گو کا نعرہ لگایا۔

تازہ ترین