• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن غلطی سے پار کرنیوالی دو بہنوں کی آج واپسی کا امکان

کنٹرول لائن غلطی سے پارکرنیوالی دو بہنوں کی آج مقبوضہ وادی سے واپسی کا امکان ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ چینلز کے ذریعے بھارتی سائیڈ سے رابطے میں ہیں۔

آزاد کشمیر کےعلاقےعباس پور کی 2 بہنوں نے غلطی سےایل اوسی پار کرلی تھی، ثناء زبیر اور لائبہ زبیر اس وقت مقبوضہ کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔

دونوں بہنوں کے والدین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ادھر سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے مہم چل رہی ہے جس میں دونوں پاکستانی لڑکیوں کی باحفاظت واپسی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین