• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کسانوں کے خوف کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، پریانکا چوپڑا

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے معاملے کو جلد از جلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ کسانوں کے خوف کو ختم اور انکی امیدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ فروغ پاتی جمہوریت ہونے کے ناطے ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ یہ بحران جلد سے جلد ختم ہوجائے۔

گزشتہ ہفتے بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے بھی بھارتی کسانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت زرعی ملک ہے، کسانوں کی یہ حالت دیکھ کر بہت زیادہ دکھ ہوا، ہماری تھالی میں جو کھانا آتا ہے وہ کسانوں کی بدولت آتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج مسلسل 11ویں روز بھی جاری ہے۔ تین نئے زرعی قوانین کی منسوخی کا مطالبہ نہ مانے جانے پر کسانوں نے 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال اور احتجاج مزید تیز کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

تازہ ترین