• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نیوزی لینڈ میں پاکستان اسکواڈ کے تمام ٹیسٹ کلیئر قرار، کورونا وائرس مثبت آنے والے ارکان بھی مینجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے جس کے بعد اسکواڈ کل کوئنز ٹاون روانہ ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسکواڈ کی بارہویں روز کی کورونا ٹیسٹنگ کلئیر آئی ہے جس سے اسکواڈ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پہلے مرحلے میں کورونا وائرس مثبت آنے والے ارکان سمیت اسکواڈ میں شامل 51 ارکان کل کرائسٹ چرچ کی مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے۔

پی سی بی نے بتایا کہ چھٹے اور نویں روز کورونا کیس رپورٹ ہونے والے 2 ارکان یہیں آئسولیشن پوری کریں گے،دونوں ارکان آئسولیشن کی مدت مکمل کرکے کوئنز ٹاؤن میں اسکواڈ جوائن کریں گے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی اسکواڈ کل مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا جس کے بعد اس پر کورونا وائرس ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کا آخری ہیلتھ چیک اپ کل ہوگا، جس کے بعد اسکواڈکل کوئنز ٹاون روانہ ہوجائے گاجہاں ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ ہو گی۔

تازہ ترین